پی ایس ایل 6: مقامی کرکٹرز کی کیٹیگری رینیو کردی گئی

پی ایس ایل سیزن 2021: مقامی کرکٹرز کی کٹیگری رینیو کردی گئی

لاہور:  پاکستان سپر لیگ سیزن 2021 کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگری رینیو کردی گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان سمیت 13 کھلاڑیوں کی پلاٹینم لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے جبکہ حارث رؤف، محمد حسنین، حسن علی اور شان مسعود ڈائمنڈ لسٹ میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 6  کے لیے ٹرانسفر اور برقرار رکھنے کی راہ کھول دی گئی ہے۔

کراچی کنگز کے عماد وسیم اور محمد عامر بھی پلاٹینم کیٹیگری کا حصہ ہیں جبکہ‏ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔ فہیم اشرف پی ایس ایل 2021 کے لیے ڈائمنڈ کیٹیگری میں چلے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

‏ پشاور زلمی کے تین کھلاڑی وہاب ریاض، کامران اکمل اور شعیب ملک کو پلاٹینم کیٹیگری کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ فاسٹ بولر حسن علی ڈائمنڈ کٹیگری میں چلے گئے ہیں۔

ملتان سلطان کے کپتان شان مسعود پی ایس ایل 2020 اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں متاثر کن کارکردگی دکھانے کے بعد ڈائمنڈ کیٹیگری میں آ گئے ہیں۔

شاہد آفریدی اور سہیل تنویر پلاٹینم کیٹیگری میں رہیں گے۔ ‏کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔ فاسٹ بولر محمد حسنین گولڈ سے ڈائمنڈ میں آ گئے

لاہور قلندرز کے ‏فخر زمان اور محمد حفیظ پلاٹینم کیٹیگری کا حصہ بن گئے ہیں۔ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی بھی اسی کیٹیگری میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں