چاکلیٹ کا 120سال پرانا ڈبہ دریافت

چاکلیٹ کا 120سال پرانا ڈبہ دریافت

فوٹو: فائل


سڈنی: آسٹریلیا میں چاکلیٹ کا 120 سال پرانا ڈبہ دریافت ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چاکلیٹ کا  ڈبہ آسٹریلیا کے معروف شاعر اور صحافی کی ملکیت تھا اور ان کی ذاتی اشیا سے برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: نوبل انعام جیتنے کے لیے چاکلیٹ کھانا بھی ضروری

حیران کن طور پر صدی گزر جانے کے باوجود ڈبہ آج بھی اپنی اصلی حالت میں تھا اور چاکلیٹ بھی کھانے کے قابل تھی۔

چاکلیٹ کا یہ ڈبہ ان ڈبوں میں سے ایک تھا جو کیڈبری برادرز نامی کمپنی نے برطانوی ملکہ وکٹوریہ کے آرڈر پر برطانوی فوجیوں کے لیے تیار کی تھی۔

نیشنل لائبریری آف آسٹریلیا کی دیکھ بھال پر مامور ایک افسر جینیفر نے بین الاقوامی میڈیا کو بتایا کہ چاکلیٹ کا ریپر کھولنے پر مسحورکن خوشبو آئی۔

جینیفر نے مزید بتایا کہ چاکلیٹ ایک صدی گزرنے کے بعد بھی تنکوں اور چاندی رنگ کے فوائل پیپر میں لپٹی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سوئٹزر لینڈ کے میوزیم میں دنیا کے سب سے لمبے چاکلیٹ فاؤنٹین کا افتتاح

چاکلیٹ ملکہ وکٹوریہ کی جانب سے 1900 میں برطانیہ کی جنوبی افریقہ کے ساتھ ہونے والی بوئر جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں کے لیے بنائی گئی تھی۔

چاکلیٹ کے ڈبے پر ’سالِ نو مبارک‘ تحریر تھا اور اس کے ساتھ شاہی نشان کنندہ تھا۔


متعلقہ خبریں