کراچی: ممتاز صحافی عبدالحمید چھاپرا کا انتقال ہو گیا

کراچی: ممتاز صحافی عبدالحمید چھاپرا کا انتقال ہو گیا

کراچی: ملک کے ممتاز صحافی اور کراچی پریس کلب کے سابق صدر عبدالحمید چھاپرا کا انتقال ہو گیا ہے۔

خانہ کعبہ:دروازے کا ڈیزائن تیار کرنیوالے انجینئر منیر ال جندی انتقال کرگئے

مرحوم عبدالحمید چھاپرا کی نماز جنازہ بدھ کو بعد نماز عصر جامع مسجد بلال بلاک نمبر 4 جرنلسٹس سوسائٹی ابو الحسن اصفہائی روڈ گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی۔ تدفین صفورا گوٹھ قبرستان میں کی جائے گی۔

کراچی پریس کلب کے پانچ مرتبہ صدر رہنے والے عبدالحمید چھاپرا نے کراچی یونین آف جرنلسٹس اور فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر کی حیثیت سے بھی فرائض سر انجام دیے۔ وہ اپنک کے بھی چیئرمین رہے تھے۔

مرحوم عبدالحمید چھاپرا کو اردو، انگریزی اور گجراتی زبانوں پر عبور تھا۔ انہوں نے تین کتب بھی تخلیق کیں۔

ممتاز کالم نگار عرفان حسین کا انتقال ہو گیا

عبدالحمید چھاپرا مرحوم نے 1977 کے عام انتخابات میں پاکستان قومی اتحاد کے پلیٹ فارم سے سندھ اسمبلی کی نشست پر انتخاب میں حصہ لیا تھا۔ وہ تحریک استقلال سے بھی وابستہ رہے تھے۔ ایئر مارشل (ر) اصغرخان اس کے سربراہ تھے۔

قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے عبدالحمید چھاپرا نے آزادی صحافت کے لیے بھی بھرپور جدوجہد کی۔ انہوں نے انسانی حقوق کے حوالے سے بھی گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔

عبدالحمید چھاپرا کامرس کے سینئر رپورٹر تھے اور تجزیہ کار کی حیثیت سے بھی شناخت رکھتے تھے۔ انہوں نے متعدد اخبارات میں بھی فرائض منصبی سرانجام دیے۔

نمائندہ ہم نیوز طارق ملک کورونا کے باعث انتقال کر گئے

صحافتی حلقوں نے عبدالحمید چھاپرا کے انتقال کو ملکی صحافت کے لیے بڑ ا نقصان قرار دیا ہے۔ ملکی صحافیوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کی روح کے درجات کو بلندی عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔


متعلقہ خبریں