ن لیگ کی سینیٹر کلثوم پروین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی


کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ سینیٹر کلثوم پروین کا دوران علاج کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہو گیا ہے۔

ن لیگی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی سینیٹر کلثوم پروین کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔  سینیٹر کلثوم پروین کی تدفین آبائی قبرستان میں کی گئی۔

ن لیگ کی سینیٹر کلثوم پروین کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد تین ہفتے قبل پمز اسپتال سے اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ مرحومہ گزشتہ کئی روزسے کورونا میں مبتلا تھیں۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سینیٹر کلثوم پروین کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

کورونا: ن لیگ کی سینیٹر کلثوم پروین کی طبیعت مزید بگڑ گئی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ایک مخلص اورمحنتی سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم پروین نے بلوچستان کے پسماندہ طبقات کی بھرپورنمائندگی کی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ غمزدہ خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔

کورونا: وائرس کی نئی قسم نے چھ ممالک کو لپیٹ میں لے لیا

ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کلثوم پروین دلیر خاتون تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں انہوں نے شاندار خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔


متعلقہ خبریں