سیاست کو شطرنج مانتے ہیں، چئیرمین سینیٹ


اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ ہم سیاست کو شطرنج مانتے ہیں اوراس کھیل کے فروغ کی لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔

چیس چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان میں لوگ فٹ بال کو بہت پسند کرتے ہیں، گوادراورچاغی میں فٹ بال کے دو انٹرنیشنل اسٹیڈیمز بننے چاہئیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چیس فیڈریشن کے لیے دو لاکھ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔

چیس فیڈریشن آف پاکستان کی صدر سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ اسپتالوں کو ویران کرنے کے لیے گراؤنڈ آباد کرنے ہوں گے۔

حکومت سے چیس فیڈریشن کے لیے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کرتے ہوئے سینیٹر کلثوم پروین نے سوال کیا کہ اربوں روپے کا اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا کیا فائدہ جب وہاں کوئی نہ کھیلے؟

 


متعلقہ خبریں