2020 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے یوٹیوب اسٹارز کون؟


معروف امریکی جریدی ’ فوربز‘ نے سال 2020 کے دوران ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔

فوربز کے مطابق رواں سال یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والا افراد میں امریکہ کا 9 سالہ بچہ ریان کاجی سہر فہرست رہا جس نے 29.5 ملین ڈالر کمائے۔

اگر پاکستانی روپوں میں بات کی جائے تو ریان کجی نے 2020 میں پونے پانچ ارب روپے یوٹیوب سے کمائے۔

خیال رہے کہ ریان کاجی کا یوٹیوب چینل جو کہ اس کے والدین نے 2015 میں بنایا تھا، صرف چار سال پرانا ہے مگر اس کے 41.7 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

’ریان ٹوائیز ریویو‘ کے نام سے بنائے گئے چینل میں زیادہ تر ویڈیوز میں ریان کو نئے کھلونے کھولتے اور ان سے کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

چینل کی کئی ویڈیوز کے ویوز ایک بلین سے زیادہ ہیں اور چینل کے بننے سے اب تک اس کی ویڈیوز کم و بیش 35 بلین ویوز حاصل کر چکی ہیں۔
حال ہی میں چینل کا نام صارفین کی وکالت کی تنظیم سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ٹروتھ ان ایڈورٹائزنگ نے اس حوالے سے امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن میں شکایت درج کرا دی ہے۔

ٹروتھ ان ایڈورٹائزنگ نے الزام لگایا ہے کہ چینل پہ واضح طور پر یہ نہیں دکھایا جاتا کہ ویڈیوز کی تشہیر پیسے لے کر کی جا رہی ہے۔

 مسٹر بیسٹ

سال 2020 میں مسٹر بیسٹ یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

انہوں نے سال 2020 میں 24 ملین ڈالر یعنی ( یونے چار ارب سے زائد پاکستانی روپے) کمائے۔

ان کی ویڈیوز اسٹنٹس اور مزح کا مرکب ہیں: پچھلے 12 مہینوں میں ، انہوں نے خود کو برف میں جما لیا ، ایک  پہیے کے اندر گھس کر ہزار مرتبہ چکر لیے اور اب تک کا سب سے بڑا لیگو ٹاور تعمیر کیا۔

ڈوڈ پرفیکٹ یوٹیوب

فوربز کی فہرست کے مطابق تیسرے نمبر پر ڈوڈ پرفیکٹ یوٹیوب چینل ہے جس نے اس سال چار ارب روپے سے زائد پاکستانی روپے کمائے۔

یہ یوٹیوب چینل پانچ بھائیوں کا ہے جو اپنے خطرناک اسٹنٹس کی ویڈیوز بنا کر چینل پر ڈالتے ہیں جنہیں مداحوں کی جانب خوب پذیرائی ملتی ہے۔

 

ریٹ اینڈ لنک

رواں سال یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والوں میں چوتھے نمبر پر امریکی جوڑی ریٹ اینڈ لنک موجود ہیں جنہوں نے 20 ملین ڈالر سے زائد کی کمائی کی۔

امریکی جوڑی کی یوٹیوب پر سبسکرائبرز کی تعداد 41.8 ملین ہے جب کہ ان کی ویڈیوز پر ویوز کی تعداد دو ارب سے زائد ہے۔

۔


متعلقہ خبریں