ای سی سی اجلاس: الیکٹریکل وہیکل پالیسی منظور


اسلام آباد: وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں قومی الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔

جاری اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے مقامی تیارکردہ موبائل فونز پرعائد 4 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں نو تعمیر شدہ آئسولیشن اسپتال اور انفیکشنز ٹریٹمنٹ سینٹر کیلئے 21 کروڑ 93 لاکھ گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں پاکستان کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) کیلئے کنٹری بیوشن کی مد میں30 کروڑ 54 لاکھ کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ کے منصوبوں کیلئے 10 کروڑ 67 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

مزید پڑھیں: قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی: 2030 تک 5 سے 10 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں شاہراہوں پر لانے کا ہدف

جاری اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے قبائلی اضلاع کے متاثرین کیلئے70 کروڑ 68 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی۔ عالمی اداروں میں سالانہ کنٹری بیوشن کی مد میں 27 کروڑ 78 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور دے دی گئی۔

ای سی سی نے کورونا روک تھام کیلئے میڈیکل آلات، مشینری اور ادویات کیلئے 5 کروڑ 31 لاکھ کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی۔

جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سبسڈیز کو معقول کرنے کے حوالے سے سمری پر بھی غور ہوا۔ ای سی سی نے ملک میں گندم اور چینی کی درآمد اور دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے آف شور پاکستانی روپے سے وابستہ بانڈز کے اجرا کی بھی منظوری دے دی گئی۔ ای سی سی نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری اگلےاجلاس تک موخر کردی۔


متعلقہ خبریں