16 دسمبر نےقوم کو متحد کیا، وزیراعظم



پشاور: وزیراعظم عمران خان نے کہا16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کاایسا دن ہے جس نے قوم کو متحد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی کے افتتاح کے موقع پر ان کا کہنا تھا قوم نے فیصلہ کیا کہ مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے، دہشت گردی کے اندوہناک واقعے پر آج بھی دل افسردہ  ہے۔

انہوں نے سانحہ اے پی ایس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے بعد قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہوئی اوراسےشکست دی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کا غم آج بھی تازہ ہے اور 16دسمبر کو پاکستانی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا اے پی ایس ملک کی تاریخ کا اندوہناک اور دلخراش سانحہ ہے۔ اے پی ایس ‏ کے معصوم پھولوں کی لازوال قربانی نے قوم کو یکجا اور متحد کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اے پی ایس ‏ کے معصوم بچوں نے اپنے لہو سے دیپ روشن کیے۔ قوم ان معصوم بچوں سمیت شہدائے اے پی ایس کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ معصوموں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور ہم دہشت گردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کردم لیں گے۔


متعلقہ خبریں