پٹرولیم بحران: تحقیقاتی رپورٹ کابینہ میں پیش،وزراء کا سخت ایکشن کا مطالبہ


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم بحران سے متعلق انکوائری رپورٹ کی سفارشات کا جائزہ لینے کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پٹرولیم بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں بعض وفاقی وزراء کا انکوائری رپورٹ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سخت ایکشن کا مطالبہ کیا۔

کابینہ اراکین نے سوالات کئے کہ بحران آیا تو متعلقہ وزارتیں کہاں تھیں؟ان کی کیا ذمہ داری تھی؟

جس پر ندیم بابر کابینہ اجلاس کے دوران وضاحت پیش کرتے رہے۔

کابینہ کی لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو چیئرمین این ڈی ایم اے تعینات کرنیکی منظوری

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ تیل سستا ہوا تو ایکسپورٹ پر رکا کیوں رہا؟علی زیدی نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات کا جائزہ لینے کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی جس میں شفقت محمود، شیریں مزاری، اسد عمر شامل ہیں۔

کمیٹی انکوائری رپورٹ پرایکشن سے متعلق سفارشات تیار کر کے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں