امریکہ: وفاقی اداروں پر سائبر حملے

امریکہ: وفاقی اداروں پر سائبر حملے

واشنگٹن: امریکہ میں ٹریژری اور کامرس ڈپارٹمنٹس سمیت دیگر وفاقی اداروں کے محفوظ کمپیوٹر نظاموں پر ہیکرز نے حملے کیے ہیں۔

دنیا کو ہلا دینے والے سائبر حملے

امریکہ کے مشہور اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اس ضمن میں تمام باخبر حلقوں کو مکمل آگاہی ہے اور انہیں یقین ہے کہ ان حملوں کی پشت پرروس کسی نہ کسی انداز میں ملوث ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت نے سائبر حملوں کے خدشات کے پیش نظر وفاقی محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی سائبر سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر ایجنسی (سی آئی ایس اے) نے فوری طور پر وفاقی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سولر ونڈز آئی ٹی کمپنی کی فراہم کردہ مصنوعات کا استعمال بند کر دیں۔

حساس اداروں نے بھارتی سائبراٹیک کا سراغ لگا لیا، آئی ایس پی آر

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ نے کم از کم دو وفاقی اداروں پر سائبر حملوں کا دعویٰ کیا تھا جس میں امریکہ کا محکمہ خزانہ بھی شامل تھا۔

امریکی ذرائع ابلاغ  کے مطابق وفاقی تفتیشی ادارہ ایف بی آئی اس حوالے سے روسی حسااس ادارے سے منسلک گروپ کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی سائبرسکیورٹی اور انفراسٹرکچر ایجنسی (سی آئی ایس اے) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز نے داخلی مراسلوں تک رسائی کے لیے سولر ونڈز کمپنی کے اورین سافٹ ویئر میں ہونے والی اپڈیٹ کو ذریعہ بنایا ہے۔

رواں سال سائبر کرائم کی شرح میں خوفناک اضافہ

سی آئی ایس اے کے ترجمان نے عالمی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت میں کہا کہ سائبر حملوں سے متاثر ہونے والے اداروں کو تکنیکی مدد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ سائبر حملوں سے تحفظ کو ممکن بنایا جا سکے اور ساتھ ہی حملہ آوروں کی نشاندہی بھی ہو سکے۔


متعلقہ خبریں