پی ڈی ایم رہنماؤں کو تھریٹ الرٹ جاری


لاہور: پولیس نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماؤں کو تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔

پولیس کی جانب سے  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو کو تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق اور ایازصادق کو بھی تھریٹ الرٹ بھجوا دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم کے لاہور جلسے پر حملہ ہوسکتا ہے، نیکٹا کا تھریٹ الرٹ جاری

یاد رہے کہ گزشتہ روز  قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے ایک نیا تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا جس کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور جلسے پر حملہ ہوسکتا ہے۔

تھریٹ الرٹ کے مطابق دہشت گرد گروپوں نے حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے اور آئندہ چند دنوں میں حملے کیے جا سکتے ہیں۔

الرٹ کے مطابق پی ڈی ایم سے منسلک سینئر سیاسی  قیادت کو  بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

نیکٹا نے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور سخت بنایا جائے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی منظوری کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کو لاہور میں 13 دسمبر کے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں