فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کی کمی

سونا (gold)

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کی کمی ہوئی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 750 روپے  کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 450 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 643 روپے کی کمی ہوئی۔ سونے کی قیمت میں 643 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 94 ہزار 693 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا۔

مزید پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 101 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 42 ہزار 305 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج اسٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42 ہزار 441 پوائنٹس رہی جبکہ کاروبار کے دوران مارکیٹ کی کم ترین سطح 42 ہزار 119 پوائنٹس رہی۔

گزشتہ روز  اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 102 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 202 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42 ہزار 350 پوائنٹس جب کہ کم ترین سطح 42 ہزار 30 پوائنٹس رہی تھی۔

 بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں