دنیا کی100 طاقتور خواتین کون ہیں؟

دنیا کی100 طاقتور خواتین کی فہرست جاری

فائل فوٹو


امریکی جریدے فوربز میگزین نے سال2020 میں دنیا کی100 سب سے طاقتور ترین خواتین کی فہرست جاری کردی ہے۔

اس فہرست میں سیاست، انٹرٹینمنٹ ، کاروبار، 10 سربراہان مملکت، 38 سی ای او اور پانچ کا تعلق انٹرٹیمنٹ کے شعبے سے ہے۔

جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل نے مسلسل دسویں سال بھی پہلے نمبر پر ہیں۔  یوروپی سنٹرل بینک کی سربراہ کرسٹین لگارڈ مسلسل سال بھی دوسرے نمبر پر رہی۔

امریکا کی نائب صدر منتخب ہونے والے کملا ہیرس پہلی بار اس فہرست میں شامل ہوئی ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سال2020 میں گوگل پر سرچ کی جانیوالی شخصیات کی فہرست

یوروپی کمیشن کی پہلی خاتون صدر ارسلا وان ڈیر لین چوتھے جبکہ بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی شریک چیئرنگ میلنڈا گیٹس پانچویں نمبر پر ہیں۔

امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آگئی ہیں۔ گزشتہ برس وہ تیسرے نمبر پر تھیں۔

جارجیا کے سابق ریاست ہاؤس میں اقلیتی رہنما اور ووٹنگ کے حقوق کے کارکن اسٹیسی ابرامس کا اس فہرست میں 100 واں نمبر ہے۔ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈرن 32 ویں نمبر پر ہیں۔

ملکہ الزبتھ دوم جو طویل عرصے تک حکومت کرنے والی برطانوی بادشاہ بھی ہے۔ ان کا نمبر46 واں ہے۔

انٹرٹیمنٹ سے بھی کچھ شخصیات کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔  ٹیلر سوئفٹ کا نمبر 82 پر ہے۔ اوپرا ونفری20 اور  بیونسی72 ویں نمبر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں