جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ: پاکستانی امپائرز، میچ آفیشلز ذمہ داریاں نبھائیں گے

فوٹو/ فائل


لاہور: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم چودہ سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دوطرفہ سیریز میں دو  ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کراچی اور راولپنڈی کے سپرد جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کی غرض سے 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ 4 تا 8 فروری کو دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہوگا۔ 11 فروری سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوگا۔

مزید پڑھیں: قومی اسکواڈ کورونا کیسز کے باوجود دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنے پر رضامند

پی سی بی کے مطابق 13 فروری کو دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ  14 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول کیا گیا ہے.

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری ون ڈے سیریز ملتوی کر دی گئی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری اعلامیےمیں کہا گیا تھا دونوں بورڈز نے کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے پیش نظرمتفقہ فیصلہ کیا  گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر انہوں نے مشترکہ طور سے یہ فیصلہ کیا ہے۔

اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں