خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے پر امتحان میں نقل کرنے کا الزام ہے اور ان کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔
ایم پی اے لیاقت علی خان نے 14 اکتوبر کو یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں بطور پرائیویٹ امیدوار بی اے کا امتحان دیا تھا۔
مالاکنڈ یونیورسٹی انتظامیہ نے لیاقت علی خان پر یو ایف ایم کیس کردیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات نے پاک اسٹڈی کا پرچہ فیل کرکے نتائج روک دئیے ہیں۔
امتحانی بورڈ کی ڈسپلینری کمیٹی نے ایم پی اے کو 17 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔ لیاقت علی لوئر دیر حلقہ 17 سےپی ٹی آئی کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔
رکن خیبرپختونخوا اسمبلی لیاقت علی نے غلطی تسلیم کرلی ہے۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ طالب علم سے غلطی ہوتی ہے۔ بحیثیت طالب علم میرے یہ ساتھ سلوک کررہے ہیں تو ٹھیک ہے۔