کورونا: سندھ میں 9 جولائی کے بعد سب سے زیادہ اموات

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں آج عالمی وبا کورونا وائرس سے 9 جولائی کے بعد سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا سے مزید 41 مریض انتقال کر گئے ہیں جب کہ 9 جولائی کو 48 مریض انتقال کر گئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے بتایا کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 1484 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس: پاکستان میں مزید55 اموات

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 212 ہو گئی ہے جب کہ 3 ہزار 60 اموات ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 769 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 76 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 1484 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 503 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں