لاہور جلسہ، ن لیگ کی جانب سے پلان بی تیار

آزادی مارچ میں شرکت کیلیے ن لیگ نے تیاریاں شروع کردیں

لاہور: مسلم لیگ ن نے 13 دسمبر کے جلسے سے قبل ممکنہ گرفتاریوں اور تیاریوں کے معاملے پر پلان بی تیار کر لیا ہے۔

پلان کے مطابق لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کی صورت میں خواتین متحرک ہوں گی جب کہ خواتین اپنے اپنے حلقوں سے ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں گی۔

اس کے علاوہ جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے لیگی خواتین پر مشتمل ٹاسک فورس بھی تشکیل دی گئی ہے۔

لاہور میں قومی اسمبلی کے 14 جب کہ صوبائی اسمبلی کی نشستیں 30 ہیں جن میں سے قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی کی 21 نشستیں مسلم لیگ ن کے پاس ہیں۔

پلان کے مطابق جیتنے والے امیدوار گرفتار ہوئے تو ان کی فیملی کی خواتین لیڈ کریں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے دو روز پہلے لیگی خواتین پارلیمنٹرینز اور لیگی مرد پارلیمنٹرینز کی خواتین سے ملاقات بھی کی تھی۔

مسلم لیگ ن نے جلسے کے لیے 25 ہزار سے زائد ماسک بھی تیار کروائے ہیں جن پر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اور شیر کا نشان درج ہے،


متعلقہ خبریں