سندھی ثقافت کا عالمی دن



آج سندھی ثقافت کا دن منایا جا رہا ہے۔ ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار سندھ کے باسی ’سندھی یوم ثقافت‘ کو عید کے تہوار کی طرح مناتے ہیں۔

سندھ دھرتی کے باسی اس دن دکانوں پر آنے والی نت نئے ڈیزائن کی اجرکوں کو مختلف انداز میں زیب تن کرنا پسند کرتے ہیں۔ کوئی لباس بنواتا ہے تو کوئی واسکیٹ تیار کرالیتا ہے۔

مختلف علاقوں میں تقاریب منعقد ہوتی ہیں، جن میں سندھ دھرتی کی قدیم ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ٹیبلوز پیش کیے جاتے ہیں۔ لوک گیتوں پرشرکا والہانہ انداز میں سر دھنتے ہوئے سندھ دھرتی کی ثقافت سے اپنی محبت اور عشق کا اظہار کرتے ہیں۔

صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں لوگ اپنے روایتی لباس میں ملبوس  اپنا ثقافتی دن منا رہے ہیں۔ لوگ سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر ریلیاں نکال رہے ہیں۔

کندھ کوٹ میں بھی  لوگ اپنے سندھی یوم ثقافت پر ایک ریلی نکالی گئی ہے جس کے شرکا نے روایتی لباس پہن کر اپنی ثقافت کے ساتھ محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ہر طرف ٹوپی اور اجرکوں کی بہار نظر آرہی ہے۔

بچے ، بڑے، بزرگ اور خواتین نئے ملبوسات زیب تن کیے ، کاندھے پر اجرک اور سر پر ٹوپی پہن کر ریلیوں میں شریک ہوئے۔

کراچی میں امریکی قونصلیٹ نے سندھی یوم ثقافت پرسندھی میں پیغام جاری کیا ہے۔ امریکی قونصلیٹ کے عملے نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کرسندھی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں