صدر کی علمائے کرام سے ملاقات: ایس او پیز پر عملدرآمد کا اعادہ


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی علمائے کرام سے ہونے والی مشاورت میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

کورونا سے لڑنا نہیں نمٹنا ہے، صدر عارف علوی

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت کی علمائے کرام سے ہونے والی مشاورت سے متعلق وفاقی وزارت مذہبی امورکی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا خطرات کی روک تھام کے لیے علمائے کرام پہلی لہر کی طرح اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں سے احتیاطی تدابیر کی آگاہی کا پیٖغام دیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت سے علمائے کرام سے ہونے والی مشاورت میں طے کیا گیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

کورونا ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی، این سی او سی کا سخت اقدامات کا عندیہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ کورونا وبا کی دوسری لہر پر علمائے کرام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ وبا سے تحفظ کے لیے عوام کی آگاہی پر علمائے کرام نے اتفاق کیا ہے۔

ایس او پیز کو نظر انداز کرنے سے نتائج سامنے آ رہے ہیں، اسد عمر

صدر مملکت کے مطابق مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں میں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام نے متفقہ طور پر 17 اپریل کے ایس او پیز پر عملدرآمد کا اعادہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں