اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔
ای سی سی اجلاس: معذور افراد کیلئے ڈیوٹی فری گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کی ترقی اور بہتری کے لیے کام کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ انفارمیشن و کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا معذور افراد کی سہولت اور آسانی کے لئے اہم فیصلہ
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا کہ معذور افراد کو بھی ترقی کے یکساں مواقع فراہم ہونے چاہئیں۔
سپریم کورٹ نے معذور افراد کو معذور نہ کہنے کا حکم دے دیا
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیرسید امین الحق نےمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔