کورونا وائرس: دنیا میں اموات کی تعداد 15 لاکھ سے بڑھ گئی

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 49 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ ایک  ہزار 313 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 49 لاکھ 36 ہزار905 مریض صحتیاب ہوچکےاور ایک کروڑ 84 لاکھ 2 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 79 ہزار 865 اموات اور ایک کروڑ43 لاکھ 13ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 657 اور 95 لاکھ33 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار531 اور 64 لاکھ36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین سب سے پہلے موٹاپے کا شکار شہریوں کو دینے کا فیصلہ

روس میں 23 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 41 ہزار 53 ہے۔ فرانس میں 22 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 53 ہزار816 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 16 لاکھ82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 45 ہزار784 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 16 لاکھ 59 ہزار کورونا کیسز اور59ہزار699 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں  پہلے50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔

اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین منظور، برطانوی حکومت نے استعمال کی اجازت دے دی

پہلی ایک لاکھ اموات 89روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔  8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔


متعلقہ خبریں