گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئے فوری کام کریں گے، وزیراعظم


گلگت: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئے فوری کام کریں گے۔ گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئےکمیٹی بنائیں گے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  نے کہا کہ امید ہے نئی حکومت گورننس کا سسٹم متعارف کرائے گی۔ گلگت کے تمام مسائل سے آگاہ ہوں۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کو وسائل دینے کے خواہاں ہیں

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان پوچھتے تھے کیا ہم پاکستانی ہیں یا نہیں؟ گلگت بلتستان حکومت ایک نئی روایت قائم کرے گی۔ گلگت بلتستان حکومت گورننس کے نئے معیار قائم کرے گی۔ گلگت بلتستان کوجس راستے پرڈالیں گےعوام کی زندگی بدل جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  گلگت بلتستان میں ہم احساس کفالت پروگرام لائیں گے۔گلگت بلتستان کے تمام لوگوں کیلئے ہیلتھ انشورنس لے کر آرہے ہیں۔ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ ہم سیاحت کوفروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ سیاحت کوفروغ دینے کے لیے سستے قرضے دیئے جائیں گے۔ قرضوں سے لوگوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے آسٹریا کی ایک بڑی کمپنی کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ اسکردو میں 250 بیڈز کا اسپتال بنا رہے ہیں۔ گلگت میں سرمایہ کاری کوفروغ دینے کےلیے خوشگوار ماحول فراہم کریں گے۔ گلگت میں ہائیڈروالیکٹرک اسٹیشن بنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف پر اللہ کا عذاب آیا ہے۔ حرام کا پیسہ خود ایک عذاب ہے اور یہ لیڈر کرپشن بچانے کےلیے جلسے کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں آصف زرداری اور نوازشریف کو 40 سال سے جانتا ہوں۔ یہ لیڈر کبھی لندن اور کبھی سعودی عرب جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر کو صادق اور امین ہونا چاہیے۔ نوازشریف اور آصف زرداری پراللہ کاعذاب آتے دیکھا۔ اسحاق ڈار کا انٹرویو دیکھیں توپتہ چلتا ہےکہ پریشانی کیا ہوتی ہے۔ یہ چوری کاپیسہ بچانےکیلئےکبھی لندن توکبھی دبئی جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کوروناپھیل رہا ہے اور یہ حرام کا پیسہ بچانےکیلئےجلسے کر رہے ہیں۔ اس پیسے کا کیا فائدہ جو آپکی اور اولاد کی تباہی کرے۔ عمران خان نے کہا کہ چوری کا پیسہ چھپانے کیلئے اولاد کو بھی جھوٹ بولنا پڑرہا ہے۔

 

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ  گلگت پہنچنے تو گورنر راجہ جلال اور نو منتخب وزیراعلیٰ خالد خورشید نے ان کا استقبال کیا۔


متعلقہ خبریں