لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انتقام کی وجہ سے ملک کی سیاست تباہ ہو چکی ہے۔یہ وقت گزر جائے گا یہ لوگ جیسا کریں گے بعد میں ویسا بھریں گے۔
جاتی امرا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن کا ایک پائی بھی بتا دیں جو ثابت ہو۔ یہ سب انتقام ہے اور یہ لوگ عوام سے انتقام لے رہے ہیں۔ عوام سے انتقام لے رہیں ہیں، گھر گھر بھوک کا راج ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نہ تھمنے والا طوفان ہے اور پی ڈی ایم کی ریلیاں عوامی غصہ ہیں، جس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ مرحومہ کلثوم کی وفات پر سیاست ہوئی۔ اللہ نے 22 برس بعد بیٹی دی تو میں باہر گیا، اس پر بھی سیاست ہوئی۔ میری دادی کی وفات پر بھی سیاست کی گئی۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیرول پر رہا
حمزہ شہباز نے کہا کہ اصل سونامی نے ہر گھر کو غربت اور بے روزگاری میں ڈبو دیا ہے۔ لوگوں کو جو صدمہ ملا ہے وہ اس کو روک نہیں سکتے۔ یہ ہوا دے رہے ہیں اس سے ملک سے چل نہیں سکتا۔ سعودی عرب جیسا ملک آپ سے خفا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت گرانے کی بات نہیں ہے۔ حکومتیں گرانے یا جانے کی بات نہیں ہے، یہ ملک تباہ ہو رہا ہے آگے بنے گا کیا؟ قوم بھوکی ہے، بے روزگاری ہے اور مہنگائی ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اس دور میں پاکستان اسٹیل ملز کے ساڑھے چار ہزار لوگ فارغ کر دیے لوگ اپنے بچوں کی بھوک کا انتقام لینے کے لیے سڑکوں پر آرہے ہیں۔ پتھر دل والوں کو کون پرول میں توسیع کی درخواست دے گا۔