مریم نواز سیاست میں انتہائی نقصان دہ روایات ڈال رہی ہیں، فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے وزیر فیاض الحسن چوہان کا قبل از وقت انتخابات کا دعویٰ

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم نواز سیاست میں انتہائی نقصان دہ روایات ڈال رہی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مریم نواز شیشے کے محل میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر پھینکنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر وے واقعہ سے متعلق بیان: فیاض چوہان کا شہباز شریف سے استعفٰی کا مطالبہ

صوبائی وزیر نے ملتان میں پی ڈی ایم جلسے کے دوران مریم نواز کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی والدہ کی وفات سے متعلق ریمارکس کی مذمت کی۔

فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کے ریمارکس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے والدہ شمیم اختر کی وفات پر جو کیااس پر کسی تبصرے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی والدہ سے متعلق کوئی بیانات نہیں دیے، عمران خان نے والدہ کی محبت میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنایا۔

پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے عمران خان کی ذاتی زندگی سے متعلق غیر شائستہ باتیں کیں،  گزشتہ روز مریم نواز نے والد کی ذاتیات کی سیاسی روایات کو زندہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو گرفتاریاں ہوں گی، فیاض چوہان

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کی ماؤں، بہنوں پر ہرزہ سرائی کریں گی تو مریم نواز کی ذاتی زندگی بھی اس کی لپیٹ میں آئے گی۔


متعلقہ خبریں