اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ بھاری دل کے ساتھ کیا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہم نے تعلیمی ادارے کورونا کیسز تیزی سے بڑھنے پر بند کیے اور تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ بھاری دل کے ساتھ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میری طلبہ سے گزارش ہے یہ وقت چھٹیوں میں مت گزاریں اور طلبہ اپنے نصاب کو دوبارہ پڑھیں، ہوم ورک کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز نہیں ہوں گے
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبا اپنی پڑھائی زیادہ سے زیادہ کریں۔
گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے ایک مہینہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
We had to close educational institutions because coronavirus infections were rising very fast. It was done with a heavy heart. I request all students to use this time not as a holiday but to revise their courses, do homework, in short continue with studies as much as possible
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) December 1, 2020
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ملک کے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران ملک بھر میں تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے اور 11 جنوری سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔