حکومت نے جلسہ گاہ بند کی تو پورا ملتان جلسہ گاہ بن گیا، میاں افتخار

پی ٹی آئی کو دعوت دے رہے ہیں، اے پی سی میں شرکت کرے، میاں افتخار حسین

ملتان: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزیر رہنما اور پی ڈی ایم کےمرکزی سیکریٹری اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اچھا کیا حکومت نے جلسہ گاہ کو بند کیا، آج پوراملتان جلسہ بن گیا ہے۔

ہمیں کوئی مارے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے زیر اہتام گھنٹہ گھر چوک پرمنعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے استفسار کیا کہ جب پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے جلسے کیے تو کیا اس میں کورونا نہیں تھا؟

میاں افتخار حسین نے کہا کہ کیا کورونا صرف پی ڈی ایم کے جلسوں سے پھیلتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عوام کو عمران کورونا سے نجات دلائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پی پی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت نے تو کھانا اورکنٹینردینے کا وعدہ کیا تھا لیکن ملتان کے جلسے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔

جلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہو گیا، مریم نواز

انہوں نے شرکائے جلسہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر حکومتی رکاوٹوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود یہاں جلسہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کا مطالبہ جنوبی صوبے کا قیام ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومی کے خاتمے کے لیے صوبہ بننا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی نے پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب سے خاتون کو وزیر خارجہ بنایا اورجنوبی پنجاب ہی سے گورنر پنجاب بھی بنایا۔

ملتان جلسہ: پی ڈی ایم قائدین ایک ہی کنٹینر پر موجود، تقاریر کا سلسلہ جاری

سابق وزیراعظم کے صاحبزادے قاسم گیلانی جیل سے رہا ہو کر جلسہ گاہ پہنچے تو پی پی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عدلیہ نے انصاف کیا ہے اور قاسم گیلانی رہا ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں