بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ادا کردی گئی


لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب  شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کردی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق مرحومہ شمیم اختر کی میت پاکستان روانگی کیلئے ایمبولینس کے ذریعے ایئر پورٹ روانہ کردی گئی ہے۔

لندن میں کورونا لاک ڈاؤن قوانین کے تحت 30 افراد کو نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔ نماز جنازہ میں نوازشریف، اسحاق ڈار، حسن نواز، حسین نواز، سلمان شہباز اور علی ڈار، علی عمران سمیت خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں لندن: بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ صبح گیارہ بجے ادا کی جائیگی

شریف خاندان کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اخترکی میت برٹش ایئرویزکی پروازبی اے 0259 سے لاہورکے لیے روانہ ہوگی۔

اس سے قبل ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہا تھا کہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کی میت ہفتے کے دن صبح پاکستان پہنچے گی۔

مریم اورنگزیب کے مطابق مرحومہ بیگم شمیم اختر کی تجہیز و تکفین کے لیے انتظامات شروع کردیے گئے ہیں۔

مزید پڑھین: نواز شریف تدفین میں شرکت کیلیے پاکستان نہیں آئیں گے، خاندانی ذرائع

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں