کورونا:مریض چیک کرنیوالا روبوٹ،وائرس منتقلی کا خطرہ کم ہو گیا

کورونا:مریض چیک کرنیوالا روبوٹ،وائرس منتقلی کا خطرہ کم ہو گیا

قاہرہ: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کاری واروں نے جب پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو ایسے میں مصری شہری نے ایک ایسا روبوٹ ایجاد کیا ہے جو نہ صرف متاثرہ مریض کا درجہ حرات چیک کرے گا بلکہ ارد گرد موجود ماسک نہ پہنے ہوئے  افراد کو بھی خبردار کرے گا۔

کورونا وائرس: دنیا میں 6 کروڑ 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایجاد کیا جانے والا روبوٹ ابھی آزمائشی مراحل طے کررہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق روبوٹ محمود الکومی نامی شخص نے تیار کیا ہے۔ اس نے اپنے تیار کردہ روبوٹ کا نام اسیرا 03 رکھا ہے۔

سندھ : 4 ماہ بعد کورونا کے 1400 سے زائد کیسز رپورٹ

روبوٹ ایجاد کرنے والے مصری شخص کا کہنا ہے کہ اس کے استعمال سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ کم ہوگا۔

تیار کردہ روبوٹ کو انسانی چہرہ اور سر دینے کی کوشش کی گئی ہے جب کہ اس کے بازو بھی انسانوں کی طرح  بنائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو اجنبیت کا احساس نہ ہو۔

کراچی: اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئےصرف215بستر رہ گئے

خبر رساں ادارے کے مطابق تیار کردہ روبوٹ خون کا نمونہ لے سکتا ہے، ایکوکارڈیوگرام کے علاوہ ایکسرے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور نتائج سے مریض کو آگاہ بھی کرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں