اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اقوام متحدہ، بھارت کے جاسوسی آپریشن کی تحقیقات کرے: پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ  زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی واضح ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دروان ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان اہمیت کا حامل تھا۔ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے کردار ادا کرتے رہے گا۔  افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ  بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مصروف ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نشل کشی کررہا ہے۔ بھارت پاکستان پر الزامات لگا کر مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، طاہر اشرفی

ترجمان دفتر خارجہ زاہدحفیظ نے کہا کہ بھارت مظالم کر کے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔ نومبر میں بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں 14 کشمیری شہید کیے۔ عالمی برادری کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات کرائے۔ اس حوالے سے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خطوط بھیجے ہیں

زاہد حفیظ نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم نے کنٹری اسٹریٹجی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔ یہ ایک سال میں دوسرا تزویراتی مکالمہ تھا۔ وزیراعظم نے مکالمے میں پاکستان کی نمائندگی اور خطاب کیا۔

انہوں نے کہا وزیر خارجہ شاہ محمود  اسلامی ممالک کی تنظیم اوآئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں