پی ٹی اے: موٹر وے کی ہیلپ لائن پر کال مفت ہو گی

پی ٹی اے

پہلی سم کے فور ی بعدخریدی گئی نئی سم 8گھنٹے کے بجائے کب ایکٹو ہوگی؟ پی ٹی اے کا بڑا اعلان


اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن پر کی جانے والی ٹیلی فون کالز مفتت کردی ہیں۔

موٹر وے پولیس کا بروقت اقدام: مسافر بس کو جلنے سے بچا لیا

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرجاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ آئی جی موٹر ویز کلیم امام نے پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ سے ملاقات کی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہونے والی ملاقات میں متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ اینڈ ایم پی) کی ہیلپ لائن پر کی جانے والی کالز مفت ہوں گی۔

پی ٹی اے: ٹوئٹر انتظامیہ غلط معلومات دینے والے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرے

ہم نیوز کے مطابق موبائل صارفین 130 پراب کال مفت کرسکیں گے۔ ان سے کال کے پیسے وصول نہیں کیے جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باوجوہ نے یقین دہانی کرائی کہ شاہراہوں اور موٹر ویز پر سفر کرنے والے عوام کی سہولت کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں