کراچی: ہلکی و تیز بارش، مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش

بجلی کی لوڈ شیڈنگ: ظلم بند نہ ہوا تو عوامی احتجاج پر مجبور ہونگے، ایم کیو ایم

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں سمیت گرد و نواح میں ہلکی و تیز بارش ہو رہی ہے جس سے موسم سرد ہو گیا ہے۔

کمشنر کراچی نے فرئیرہال، گیلری صادقین کی بحالی اور تزئین کیلئے تختی کی نقاب کشائی کردی

ہم نیوز کے مطابق کراچی کے علاقوں سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی سمیت اطراف کے علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور تیز بارش ہوئی ہے۔

حب اور اس کے اطراف کے علاقوں میں مقیم افراد نے بھی ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ان کے علاقے میں  بارش ہوئی ہے۔

شہر قائد میں ہونے والی بوندا باندی کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی ہے اور تاریکی چھا گئی ہے۔

کراچی: ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی عائد

ہم نیوز کے مطابق بارش کے بعد ملیر، کالا بورڈ، قائد آباد اور سہراب گوٹھ میں بجلی غائب ہو گئی ہے جب کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ، لیاری، گارڈن، گارڈن اور اولڈ سٹی ایریا کے بیشتر علاقے بھی تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں