میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ میں کرائے جائیں گے، وزیر تعلیم پنجاب

کورونا صورتحال دیکھ کر اسکولز کھونے کا فیصلہ کریں گے، وزیر تعلیم پنجاب

لاہور: وزیر تعلیم  پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں نویں، دسویں، گیارہویں، اور بارہویں کے امتحانات مارچ میں کرائے جائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم  پنجاب نے کہا کہ تعطیلات کے دوران فیکلٹی ممبرز ہفتے میں دو دن اداروں میں آئیں گے۔ پچاس فیصد اساتذہ پیر کو اور 50 فیصد جمعرات کو آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات کب لینے ہیں یہ صوبے خود فیصلہ کرینگے۔ کسی بچے کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرا اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے ایک مہینے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہت۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  نے اعلان کیا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ملک کے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شفقت محمود نے بتایا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے  آن لائن  کلاسز  کا انعقاد کریں گے اور 11 جنوری سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا: وفاق نے تعلیمی اداروں سے متعلق تجاویز صوبوں کو بھجوا دیں

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث تمام  امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ دسمبر میں ہونے والے امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی  ہاسٹلز کے طلبہ کی ایک تہائی حصہ ہاسٹلز میں قیام کرسکیں گے، ووکیشنل اداروں کو بند نہیں کررہے، ووکیشنل اداروں میں تربیت کا عمل جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ یا اپریل میں ہونے والے بورڈ کے امتحانات  کو مئی میں کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے تعلیمی ادارے ایک ماہ کے لیے بند کرنے کی تجویز دی جس سے تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسکولوں کی بندش کے دورانیے پر گفتگو کی گئی اور کورونا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے، صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہوا۔

قبل ازیں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ایک اجلاس 16 نومبر کو ہوا تھا اور وزارت تعلیم نے کورونا کیسزبڑھنے پر  تعلیمی اداروں سے متعلق تجاویز صوبوں کو بھجوائی تھیں۔


متعلقہ خبریں