ڈرامہ’ قربتیں‘ کی آخری قسط آج نشر ہوگی؟

’ قربتیں‘ کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟

فائل فوٹو


مومنہ درید پروڈکشنزکے بینر تلے بننے والے ڈرامے’قربتیں‘ کی آخری قسط آج ہم ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

ڈرامے کی کہانی دوستی، ہوس اور دھوکہ دہی کی ایک ایسی داستان ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔

اس ڈرامے کے بول رضوان احمد نے لکھے جبکہ ہدایت کاری کامران اکبر نے کی ہے۔ یہ کہانی ہے محبت اور احساسات کے اتار چڑھاؤ کی۔

نمایاں فنکاروں میں انمول بلوچ، شہبازشگری، کومل ساجد، اریج محی الدین، کاشف محمود، منزہ عارف، طاہرہ امام، عباس اشرف اعوان، لائبہ سرفراز، لیلیٰ زبیری، احمد طحہ غنی، کامران حسین، حلیمہ، زین افضال اور دیگرشامل ہیں۔

کامران اکبر کی ہدایتکاری میں اور ایم ڈی پروڈکشن کے بینر تلے بنے اس ڈرامے میں شہبازشگری اور انمول بلوچ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

اداکارہ انمول بلوچ کا کردار ایک ایسی نوجوان لڑکی کا ہے جو زندگی میں آگے بڑھنے کی خواہش مند ہے اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

’قربتیں‘ میں دکھایا گیا ہے کہ انسان دولت کی لالچ اور پرتعیش زندگی کے حصول کیلئے کتنا گر سکتا ہے اوراس کی کیا قیمت چکانی پڑتی ہے۔

معمولی سے خاندان سے تعلق رکھنے والی اریبہ کی پرورش اس کی والدہ نے تنہا کی۔ جبکہ زیمل ایک امیر خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔

اپنے مقدر سے بے خبر اور رشتوں کی پرواہ کئے بغیر اریبہ دولت، عیش و عشرت کی لالچ سے دوستی کے مقدس بندھن کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔

اریبہ لالچ میں آکر اپنی سب سے اچھی دوست زیمل کی سوتن بن جاتی ہے۔ کیا دولت کی ہوس اریبہ کو ہمیشہ کیلئے برباد کر دے گی؟ کیا زیمل اپنے شوہر کو معاف کر پائے گی؟

آخری قسط میں میں آپ دیکھ سکیں گے کہ دولت کی ہوس کس کو برباد کرنے جارہی ہے اورمحبت میں ہوگی کس کی جیت اور کس کی ہار۔ ڈرامے کی آخری قسط شب 9 بجے ہم ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں