کراچی: دستی بم حملوں میں ملوث مبینہ دہشت گرد گرفتار

Arrest

سعودی عرب 17 ہزارغیرقانونی تارکین وطن گرفتار


کراچی: ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والے سیریل دستی بم حملوں میں ملوث مبینہ دہشتگرد گرفتار کر لیے۔

سی ٹی ڈی کراچی اور میر پور خاص نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہاء پسند  تنظیم سندھ ریوولیشنری آرمی سے منسلک چار مبینہ دہشتگرد گرفتار کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے سابق گورنر گلگت بلتستان کے بیٹے کو گرفتار کر لیا

رواں برس جون، جولائی اور اگست میں کراچی سمیت سندھ  کے مختلف شہروں میں  رینجرز اور دیگر مقامات پر ہونے والے سیریل دستی بم حملوں میں بھی  بھارتی ایجنسی را کا ہاتھ نکلا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انتہا پسند تنظیم کے چار مبینہ دہشتگردوں کو میرپور خاص سے گرفتار کیا گیا جن کا تعلق انتہاء پسند تنظیم ایس آر اے سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لیاقت آباد کراچی میں ہونے والے احساس پروگرام سینٹر پر حملے میں بھی یہی گروپ ملوث رہا۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کراچی میں دیگر مقامات اور شخصیات پر حملے کرنا چاہتے تھے، گروہ کا سرغنہ اصغر شاہ افغانستان میں روپوش ہے، ملزموں کو فنڈنگ بھی بیرون ملک سے کی جارہی تھی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق شبہ ہے کہ ایم کیو ایم لندن کے کچھ عناصر بھی گرفتار دہشتگردوں کی معاونت میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گرد ممالک کی فہرست میں بھارت پہلے نمبر پر آ گیا، فیاض الحسن چوہان

پریس کانفرنس کے دوران سی ٹی ڈی نے حکام نے بتایا کہ ایس آر اے کا مقصد دہشتگردی کرکے پاکستان کی ساکھ  متاثر کرنا ہے۔ گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں