بھارت: شادی سے انکار پر مسلمان لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا


 بھارت کے شہر بہار کے علاقے ویشالی میں ہندو لڑکے سے  شادی سے انکار پر مسلمان لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سالہ گل ناز کو شادی سے انکار پر لڑکے نے دوستوں کے ساتھ مل کر آگ لگائی۔ اسمبلی کے الیکشن کے باعث سانحے کو دبانے کی کوشش کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلناز کو ستیش نامی نوجوان کئی ماہ سے مسلسل تنگ کررہا تھا اور شادی کرنے پر اصرار کررہا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے باعث لڑکی کا 60 فیصد سے زائد جسم بری طرح جھلس گیا تھا، طبی امداد کے لیے اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں دو ہفتوں تک وہ زیر علاج رہی تاہم زخموں تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسی۔

بھارت میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر زندہ جلا دیا گیا

دوسری جانب لڑکی کے خاندان نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ قاتلوں کا ساتھ دے رہے ہیں اور جان بوجھ کر ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لا رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلناز کے اہلخانہ نے پولیس کے رویے کے خلاف اور انصاف حاصل کرنے کے لیے بیٹی کی میت کے ہمراہ دھرنا دیا ہوا ہے۔

انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے سزا دی جائے۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوال کیا کہ لڑکی کو زندہ جلانا یا اس ظلم کو انتخابات کی وجہ سے چھپانا خطرناک جرم ہے۔ لڑکی کے اہل خانہ کا انصاف کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں