صنعت و پیداوار کے مستقل ملازمین کے مسائل حل کرنیکی ہدایت

مہنگائی کم کرنا اسٹیٹ بینک کا کام ہو گا، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے وزارت صنعت و پیداوار کو مستقل ملازمین کے تمام مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسٹاک ایکسچینج: سرمایہ کاروں کے 140 ارب روپے ڈوب گئے

ہم نیوز کے مطابق نجکاری کمیٹی نے یہ ہدایت وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں نجکاری کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کی ٹرانزیکشن ا سٹرکچر کے لیے وزیر صنعت و پیداوار کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈالر سستا رکھ کر ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، مشیر خزانہ

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ چیئرمین، سیکریٹری نجکاری کمیشن بورڈ کی اجازت سے افسران نجکاری کی ٹرانزیکشن کے لیے اکاوَنٹ کھلوا سکیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق نجکاری کمیشن کے مالیاتی مشیر نے سرکاری اراضی کی فروخت سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی۔

حکومت کی کوشش ہے ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہو، مشیر خزانہ

ذرائع کے مطابق نیشنل پاورپارکس مینجمنٹ کمپنی کی نجکاری کی راہ میں مشکلات کا جائزہ لینے کے لیے بھی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ایچ بی ایف سی کی نجکاری کے ٹرانزیکشن ا سٹرکچر کی بھی منظوری دی۔


متعلقہ خبریں