لاہور ایئر پورٹ: مرکزی رن وے ایک سال کیلئے بند

لاہور ایئر پورٹ کے مرکزی رن وے کو ایک سال کیلئے بند کر دیا گیا

لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے علامہ اقبال ایئر پورٹ کے مرکزی رن وے کو ایک سال کیلئے بند کردیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جناب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایئر پورٹ کا مرکزی رن وے آر 36 کو مرمت کیلئے بند کیا گیا ہے۔ سیکنڈری رن وے 36 ایل کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سکینڈری رن وے پرمتبادل کے طور پر فلائیٹ آپریشن جاری ہے۔ ائیر پورٹ حکام کی جانب سے تمام ائیر لائنز انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا: حکومت سندھ کا وفاق سے کراچی ایئر پورٹ پر قرنطینہ قائم کرنے کا مطالبہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سکینڈری رن وے پر آئی ایل ایس کیٹیگری 2 سسٹم موجود ہے۔ ائیرلائینز کو شیڈول تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق تمام ملکی و غیر ملکی ائیرلائینز اگلے ماہ سے ا پنا شیڈول تبدیل کریں گیں۔ مر کزی رن وے کا مر متی کام نومبر 2021 میں مکمل کر لیا جائے گا۔

 

 


متعلقہ خبریں