کورونا کیسز والے تعلیمی اداروں کو بند کردیا جائے گا، وفاقی وزیر تعلیم

وزارت تعلیم کا لائٹر بیگ برائٹر اسٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانیکا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوں گے انہیں بند کردیا جائے گا۔

کورونا کے بڑھتے کیسز: بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس طلب

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ پیر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

وزیراعطم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی کچھ دیر قبل کہا ہے کہ پیر کو این سی او سی کے اجلاس کے بعد لاک ڈاؤن اور تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے ہوں گے۔

کورونا: احتیاط نہ برتی تو جون والے حالات دوبارہ آسکتے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

انہوں نے کہا کہ طلب کردہ اجلاس میں وزارت صحت اور وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔ انہوں ںے کہا کہ این سی او سی اجلاس کے بعد مشاورتی میٹنگ میں فیصلے کریں گے۔


متعلقہ خبریں