رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا سے انتقال کر گئے

رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا سے انتقال کرگئے

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

اہلخانہ کے مطابق ایم پی اے جام مدد علی کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور کئی روز سے کراچی کےنجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔ جام مدد علی پھیپھڑوں اور دل کے عارضے میں بھی مبتلا تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ  کورونا سے انتقال کرگئے تھے۔ انہیں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نشاندہی کے بعد اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ہم نیوز نے ترجمان پشاور ہائی کورٹ کے حوالے سے بتایا تھا کہ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ترجمان پشاور ہائی کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی طبیعت گزشتہ تین ہفتوں سے خراب تھی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 37 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 92 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 2 ہزار304نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرین کل تعداد3 لاکھ52 ہزار296 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3لاکھ21ہزار563مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور23 ہزار641زیرعلاج ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 53ہزار21اور پنجاب میں ایک لاکھ8 ہزار822ہے۔ خیبرپختونخوا41 ہزار472، اسلام آباد23ہزار123، بلوچستان16ہزار274، آزاد کشمیر5 ہزار139اورگلگت میں4ہزار416 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار455 اور سندھ میں 2 ہزار 718 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار303، اسلام آباد250، بلوچستان155، ‏گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں118 ہو گئی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں