پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس 11 نومبر کو طلب

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کون کون غیر حاضر ؟

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس 11 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس 2 بجے منعقد ہوگا

ہم نیوز کے مطابق عسکری حکام قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لیے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی، پاکستان مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، متحدہ مجلس عمل کے  اسعد محمود اور پاکستان مسلم لیگ ق کے چوہدری طارق بشیر چیمہ کو دعوت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: حکومت نے سینیٹ سے مسترد ہونے والے اہم بل منظور کروالیے

اجلاس میں شرکت کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اخترمینگل، متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی، رکن قومی اسمبلی خالد حسین مگسی،  غوث بخش خان مہر، شیخ رشید احمد اور سینیٹر مشاہد اللہ خان، سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر سراج الحق کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ٹارنی جنرل خالد جاوید خان، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون اور قائم مقام وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افصل کو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے خصوصی دعوت نامہ جاری کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں