سندھ: کورونا کے مزید 556 کیسز رپورٹ

کورونا وائرس دماغی توازن خراب کر سکتا ہے، تحقیق

فائل فوٹو


کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 556 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار 343 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں 4 کروڑ 84 لاکھ سے زائد افراد متاثر

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مزید 556 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں متاثرین کورونا وائرس کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار 343 ہو گئی ہے۔ صوبے میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے مزید 17 افراد اپنی جانوں کی بازیاں ہار گئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ سندھ پولیس افسر انتقال کر گئے

ہم نیوز کے مطابق سندھ میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی کل تعداد دو ہزار 664 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں زیر علاج مریضوں میں سے 201 کی حالت تشویشناک ہے۔

کوروناوائرس: پاکستان میں مزید26 اموات رپورٹ

سید مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں اس وقت کورونا سے متاثرہ 38 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 416 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں