ٹرمپ اہم سوئنگ اسٹیٹس میں کامیاب، دوبارہ صدر بننے کا امکان

ڈونلڈ ٹرمپ اوہائیو سے کامیاب، دوبارہ صدر بننے کے امکانات پیدا ہو گئے

فائل فوٹو


واشنگٹن: ڈونلڈٹرمپ نے اہم سوئنگ اسٹیٹس میں  کامیابی حاصل کرلی ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ٹیکساس، فلوریڈا اور اوہائیومیں ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی ہے۔

جارجیا، پینسیلوانیا، آئیوا، مشی گن، نارتھ کیرولینا اور وسکونسن میں ٹرمپ کو واضح برتری حاصل ہے۔ جوبائیڈن صرف دو سوئنگ اسٹیٹس جیت پائے جن میں، ایریزونا اور منی سوٹا شامل ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست اوہائیو سے کامیابی حاصل کر لی جو امریکی صدر کی بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 1960 کے بعد سے کوئی امیدوار اوہائیو میں کامیابی حاصل کیے بغیر صدارتی انتخاب نہیں جیتا اور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو سے کامیابی حاصل کر لی ہے جسے ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔

اوہائیو سے آنے والے نتائج نے ڈیموکریٹک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

اس سے قبل اوہائیو کے گورنر مائیک ڈیوائن نے پیشگوئی کی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوہائیو سے بہت تھوڑے مارجن کے ساتھ کامیاب ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ: نتائج کے بعد فسادات کا خدشہ، سیکیورٹی سخت

1984 سے اب تک تمام امریکی انتخابات کی درست پیشگوئی کرنے والے معروف تاریخ دان اور پروفیسر ”ایلن لیکمین“ بھی گزشتہ روز میدان میں آ گئے اور انہوں نے اس بار امریکی صدر کا قرعہ ”جوبائیڈن“ کے نام نکالتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

اس سے قبل 2016 کے الیکشن میں ایلن لیکمین نے ٹرمپ کی کامیابی کی پیشگوئی کی تھی  جو درست ثابت ہوئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں