ملتان کا شاہ شمس پارک کھنڈر میں تبدیل

ملتان کا شاہ شمس پارک کھنڈر میں تبدیل

ملتان: پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث ملتان کے شہریوں کی سستی تفریح گاہ شاہ شمس پارک کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگا۔

ایک طرف شاہ شمس پارک میں جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں تو دوسری طرف پارک کی جھیل میں پانی بھی سوکھ گیا ہے۔

شہریوں کو سستی تفریح کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے۔ سوکھی جھیل ، ٹوٹی کشتیاں، مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث یہ تفریح گاہ ویرانی کا منظر پیش کررہی ہے جبکہ یہاں آنیوالے بچے بڑے سب ہی شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں پارکس، ساحل سمندر 4 اگست تک بند رہیں گے

شہری رحمان نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارک کی واحد جھیل بند ہونے سے انتظامیہ کے ریونیو پر بھی منفی اثر پڑ رہا ہے۔

چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اعجاز حسین جنجوعہ  کے مطابق جھیل کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے جلد ٹینڈر جاری کریں گے تاکہ بچوں کو شہر کے اندر ہی سستی تفریح میسر آسکے۔

جھیل کے علاوہ پارک میں موجود دیگر تفریحی گاہیں بھی تباہی کے دہانے پر ہیں جو انتظامیہ کی توجہ کی منتظر ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے معاملے کا نوٹس لے کر پارک کی صورتحال کو بہتر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں