شین واٹسن کا ہر طرح کی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

Shane-Watson

شین واٹسن نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے بھاری معاوضہ مانگ لیا


سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر  پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق نائب کپتان شین واٹسن نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  39 سالہ شین واٹسن نے کہا کہ یہ اختتامی باب تو بہت مشکل ہے لیکن میں کوشش کر رہا ہوں۔ میں ہمیشہ کے لیے شکر گزار ہوں کہ اس حیرت انگیز خواب کو جیتا رہا۔ اب اگلا دلچسپ مرحلہ شروع ہورہا ہے۔


شین واٹسن  نے 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، جس کے بعد وہ دنیا بھر میں ہونے والی  ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: امام الحق نے شین واٹسن سے معافی مانگ لی

شین واٹسن  پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم  میں شامل تھے۔  انہوں نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 46 میچز میں ایک ہزار 3 سو 61 رنز بنائے تھے۔

خیال رہے کہ شین واٹسن پی ایس ایل کے اسٹار کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جن کی بدولت گزشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چیمپئن بنی تھی۔

انہوں نے پی ایس ایل فور میں 12 میچز کے دوران 430 143.81 کی اسٹرائیک ریٹ سے بنائے اور ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز رہے۔

واٹسن ان کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جو گزشتہ کئی سیزنز سے پاکستان آکر کھیلتے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں