ڈونلڈٹرمپ سیاست میں کیسے آئے؟



امریکہ کے45 ویں صدرڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر صدارت کا تاج پہننے کیلئے میدان میں اترے ہیں۔ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی سیاسی زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ14 جون1946 میں نیویارک کے علاقے کوئنز میں پیدا ہوئے۔13سا ل کی عمر میں  ملٹری اکیڈمی میں داخلہ لیا،  جہاں  سیاسیات بھی پڑھی۔

ٹرمپ نے پینسلوینیا  کی یونیورسٹی میں معاشیات میں گریجوایشن بھی کی۔ موجودہ امریکی صدرکی دو شادیاں ناکام رہیں اور تیسری شادی میلانیا کے ساتھ 2005 میں ہوئی۔

بزنس ٹائیکون فریڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ نے والد کے قرض سے ذاتی کاروبار شروع کیا۔ 1971 میں خاندانی کمپنی کا کنٹرول حاصل کیا۔

ٹرمپ نےاپنے ہوٹلوں، کسینو اور تعمیراتی منصوبوں کے ذریعے ملک گیر شہرت حاصل کی۔ ٹرمپ شوبز انڈسٹری اور ذرائع ابلاغ سے بھی جڑے رہے اور ٹی وی شوز کی میزبانی بھی کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ  نے1987 میں پہلی بار صدارتی انتخاب لڑنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ 2000 میں ریفارم پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی کوشش کی۔

دوہزار آٹھ میں ٹرمپ ایک بار پھر اس وقت توجہ کا مرکز بنے جب انہوں نے صدارتی امیدوار باراک اوباما کی جائے پیدائش امریکہ کے بجائے کینیا کو قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جون 2015 میں ریپبلکن پارٹی کی طرف سے  صدارتی انتخابات کےلیے نامزدگی حاصل کی۔

متعدد اسکینڈلزاور متنازع بیانات کے باعث  ٹرمپ انتخابی مہم پر پوری طرح چھائے رہے اور2016 کے انتخابات میں امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب ہوئے۔


متعلقہ خبریں