کراچی: کے فور منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: کے فور منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے کے فور پراجیکٹ پر دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی رابطہ و عملدرآمد کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ بلدیات  سندھ ایس تھری منصوبے کا ازسرنو جائزہ لے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں کراچی میں پانی کے غیر قانونی  کنکشنز ختم  اور ہائیڈرنٹس  کو  بند کرنے کا بھی  فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کے فور : پی سی ون کی موڈیفکیشن کے لیے اسد عمر کا مراد علی شاہ کو خط

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) نے اجلاس کو بتایا کہ ہالیجی پر  65 ملین گیلن روزانہ (ایم جی ڈی) واٹر سپلائی اسکیم کی گنجائش 130 ایم جی ڈی کی جارہی ہے۔

وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت صوبائی رابطہ و عملدرآمد کمیٹی کے اجلاس میں کور کمانڈر  کراچی، جی او سی ملیر، کمانڈر  ایف ڈبلیو او، وفاقی وزرا اسد عمر اور امین الحق اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو گھوسٹ ملازمین  سے نجات حاصل  کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں 422 عمارتیں  مخدوش اور خطرناک ہیں۔ کراچی میں حالیہ دنوں میں گرنے والی  عمارتیں غیرقانونی تھیں۔

 


متعلقہ خبریں