سی اے اے : بھرتیوں کے نام پر جعل سازی کا انکشاف

CAA

شدید دھند کے باعث منسوخ پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری


اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) میں بھرتیوں کے نام پرجعل سازی کا انکشاف ہوا ہے۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سی اے اے کا غیر ملکی ایئر لائن کو جرمانہ

ہم نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن میں بھرتیوں کے نام پر کی جانے والی جعل سازی کے تحت متعدد شہریوں کو جعلی تقررنامے ( اپوائنٹمنٹ لیٹرز) جاری کردیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے اس سلسلے میں کی جانے والی جعل سازی کا نوٹس لے لیا ہے۔

سول ایوی ایشن کا خسارہ30 ارب 50کروڑ سے تجاوز کرگیا

ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سول ایوی ایشن کے شعبہ ہیومن ریسورسز کی جانب سے تمام ایئرپورٹس منیجرز کو باقاعدہ مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

شعبہ ہیومن ریسورسز کی جانب سے ایئرپورٹس منیجرز کو بھیجے جانے والے مراسلے میں منیجرز اورشعبہ ایچ آر کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

جعلی لائسنسز کا اجرا: سی اے اے کے ایک افسر سمیت 3 ملازمین برطرف

ہم نیوز نے ترجمان سول ایوی ایشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ سی اے اے میں تمام بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں