کراچی: چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ مولانا عادل کو سیکیورٹی دیتے لیکن اب ہمیں امید ہے جلد مولانا عادل کے قاتل اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد کے لیے کئی لاکھ ڈالرز لگا رہا ہے اور منظم سازش کے تحت پاکستانی سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شرپسندوں نے 20 سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا۔
علامہ طاہر اشرفی نے مطالبہ کیا کہ حکومت تمام جید علما کو سیکیورٹی فراہم کرے جبکہ ہم سب نے ملکر فرقہ واریت اور انتشار کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 20 کروڑ عوام کا مقدمہ سڑکوں پر لڑ ا جائے گا، ترجمان سندھ حکومت
انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا اور پاکستان آزاد فلسطین کا خواہاں ہے۔