لاہور: حکومت گوجرانوالہ میں منعقدہ اپوزیشن کے جلسہ عام میں شریک افراد کو پینے کے لیے پانی فراہم کرے گی اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ماسک دے گی۔
بیروزگار اپوزیشن کو اہمیت دینے کی ضرورت نہیں، چاہتا ہوں روز جلسے کریں: وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان حکومت پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کیا ہے۔
انہوں ںے کہا ہے کہ حکومت کا قافلوں کی گاڑیاں روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
بیگم صفدر اعوان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لاکھوں جعلی فالورز ہیں، فیاض الحسن چوہان
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بیگم صفدر رکاوٹوں کا الزام لگا کر عوام کو گمراہ نہ کریں۔
پی ڈی ایم کھمبوں پر چڑھے یا کے ٹو پہ، این آر او نہیں ملے گا: فیاض الحسن چوہان
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت پنجاب بیگم صفدر کو بھی روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینرز اپوزیشن کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے ہیں۔