مولانا عادل خان کو سیکیورٹی کو نہ دینا سمجھ سے باہر ہے، علامہ طاہر اشرفی



اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حالیہ فرقہ ورانہ تناؤ کے پیچھے چند مقررین کے ساتھ سوشل میڈیا کا کردار بھی ہے۔

مولانا عادل کے اہل خانہ نے ایف آئی آر درج کرانے سے انکار کر دیا، پولیس ذرائع

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ معلومات ہیں کہ ہندوستان محرم سے پہلے ملک کے اہم علما کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

ممتاز عالم دین علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ مولانا عادل خان سندھ کے بڑے مذہبی رہنما تھے، ان کو سیکیورٹی نہ دینا سمجھ سے باہر ہے۔

پروگرام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ مولانا عادل خان کے قاتل جلد گرفتار ہوں گے۔

مولانا طاہر اشرفی وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر

علامہ طاہر اشرفی نے میزبان عادل شاہ زیب کے استفسار پر کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر مذہبی ہم آہنگی کونسل بنانے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں